متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

بدھ 5 اپریل 2017 13:37

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا جبکہ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے بتایا کہ حیدر عباس رضوی جلد وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔