کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

بدھ 5 اپریل 2017 12:05

کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے بتایا کہ حیدر عباس رضوی جلد وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔