صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی کو اغواءکرلیا-عملے کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی-حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 5 اپریل 2017 11:11

صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی کو اغواءکرلیا-عملے کی تعداد معلوم نہیں ..
موغا دیشو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2017ء)صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی ’سلامہ 1‘ کو یرغمال بنالیا۔ کشتی کو صومالیہ کے ساحل کے قریب یرغمال بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی کشتی میں عملے کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔ کشتی کو صومالی قصبے الحر کی جانب لے جایا جارہا ہے۔اس سے پہلے ایک بھارتی کشتی کو پکڑ لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سلامہ ون کو بھی اسی علاقے کی طرف لے جایا جا رہا ہے جہاں بھارتی کشتی لے جائی گئی۔ بھارتی کشتی ایم ایس وی الکوثر میں 11 افراد سوار تھے۔ ساحلی قصبے ہوبیو کے میئر کا کہنا ہے کہ بحری لٹیرے پاکستانی کشتی کو الحر نامی علاقے کی طرف لے جا رہے ہیں، جو صومالی قذاقوں کا محفوظ ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ تین ہفتے کے دوران بحری لٹیروں نے ایک بھارتی کشتی سمیت چار بحری جہاز اغوا کیے ہیں۔