پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو فروزن ڈیزرٹ کے استعمال سے گریز کی تلقین

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اپریل 2017 00:57

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو فروزن ڈیزرٹ کے استعمال  سے گریز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو فروزن ڈیزرٹ کے استعمال سے گریز کی تلقین کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ فروزن ڈیزرٹ کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

فروزن ڈیزرت نباتاتی چکنائی سے تیار شدہ ہوتی ہے جو ڈیری کریم سے بنی آئس کریم کا متبادل نہیں ہے۔

فروزن ڈیزرٹ خاص کر بچوں میں نشونما کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ عوام خاص کر والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ بچوں کیلئے فروزن ڈیزرٹ کی بجائے آئس کریم کو ترجیح دیں۔ جبکہ آئس کریم تیار کرنے والی کمپنیوں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ فروزن ڈیزرٹ کی بجائے آئس کریم کی تیاری اور فروخت کو ہی ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :