تکیوں سے لڑائی کے دن نے عالمی دن نے ساری دنیا میں شہرت حاصل کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اپریل 2017 23:27

تکیوں سے لڑائی کے دن نے عالمی دن نے ساری دنیا میں  شہرت حاصل کر لی

نرم نرم  تکیوں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوتا، اسی لیے تکیوں سے لڑائی کا کھیل کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہفتے کے دن کو  دنیا کے 100 سے زائد شہروں میں تکیوں سے لڑائی کا عالمی دن (International Pillow Fight Day) کے طور پر منایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال نیویارک میں ہونے والی لڑائی میں شریک ایک شخص کا  کہنا تھا کہ ہمیں تکیوں سے لڑائی پسند ہے، اس سے کوئی زخمی نہیں ہوتا۔
سیاٹل میں ہونے والی لڑائی کے دوران بڑے اپنے بچوں کو بھی لے آئے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی بچوں کے لیے محفوظ ہیں۔ یہاں بچے بڑوں اور بڑے بچوں کی پٹائی لگا سکتے ہیں۔
اس سال ہونے والی لڑائی کے دوران شرکا نے بے گھر افراد اور دوسرے فلاحی کاموں  کےلیے چندے بھی جمع کیے۔

متعلقہ عنوان :