ایشیا ء میں کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں میں اضافہ جبکہ دوسر وں کو عدم پھیلاؤ کا درس دیتے ہیں،ملیحہ لودھی

کسی مخصوص ملک کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت منفی اقدام ہے، بھارت کو جوہری تجربات پر پابندی کی آفر کی تھی بھی تک جواب نہیں آیا،خطاب

منگل 4 اپریل 2017 23:39

ایشیا ء میں کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں میں اضافہ جبکہ دوسر وں کو عدم پھیلاؤ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایشیا ء میں کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ دوسر وں کو عدم پھیلاؤ کا درس دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں تخفیف اسلحہ اتحاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے اس مہم کو کامیاب نہیں کیا جا سکا۔

ملیحہ لودھی نے نیوکلئیر سپلائیر گروپ NSGپر زور دیا کہ وہ نئی ممبر شپ کے لئے منصفانہ قانون سازی کرے۔ کسی مخصوص ملک کی نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت منفی اقدام ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی گزشتہ سال اقوام متحدہ میں تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو جوہری تجربات پر پابندی کی آفر کی تھی جس کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :