پی آئی اے کا اسلام آبادسے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اے ایس ایف کا اہلکار طیارے کی لینڈنگ سے بے خبر رن وے پر آ گیا ،تحقیقات شروع

منگل 4 اپریل 2017 23:31

پی آئی اے کا اسلام آبادسے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پیآئی اے کا اسلام آبادسے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،اے ایس ایف کا اہلکار طیارے کی لینڈنگ سے بے خبر رن وے پر آ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اسلام آبادسے لاہور آنے والی پرواز پی کے 653کے پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل رن وے پر کسی شخص کو پیدل چلتا دیکھ کر فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر فالو می کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر اہلکار کو رن وے سے سے دو ر ہٹا دیا جس کے بعد طیارے نے لینڈنگ کی ۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکار کو رن وے کی ڈیوٹی سے ہٹا کر اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :