وزیراعلی محمد شہبازشریف کی خوشخبری پر پنجاب کابینہ کا اظہار مسرت

گرمیوں میں 2ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی ،عوام کو ریلیف ملے گا

منگل 4 اپریل 2017 23:30

وزیراعلی محمد شہبازشریف کی خوشخبری پر پنجاب کابینہ کا اظہار مسرت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میںشعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے خصوصی طو رپر شرکت کی او رگندم خریداری پالیسی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں -وزیراعلی نے اجلاس کے آغاز پر کابینہ کے اراکین کوبتایا کہ بھکی میں 1200میگا واٹ کا گیس پاور کامنصوبہ رواں ماہ کے وسط میں 750میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گااوراس سلسلے میں بھکی گیس پاور منصوبے کی دونو ں ٹربائنز کے کامیابی سے ٹرائل ٹیسٹ ہو رہے ہیں- انشاء اللہ وزیراعظم محمد نوازشریف اس کا افتتاح کریں گے اوریہ منصوبہ 2سال سے بھی کم عرصے میں بجلی کی پیداوار شروع کر رہاہے جو کہ دنیا میں ایک ریکارڈہوگا-نومبر ، دسمبر میںاس منصوبے کی تیسری ٹربائن چلے گی اور 1200میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی- انہوں نے بتایا کہ مئی 2015 میں گیس پاور منصوبوں کی منظوری دی گئی جس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کے جرات مندانہ فیصلوں کو جاتا ہے جنہو ںنے مخالفت کے باوجود میری درخواست پر ان منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت دی اور 2برس کے کم عرصے میںیہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہاہے - وزیراعظم محمد نوازشریف کی دور اندیشی کے باعث آج گیس پاور منصوبے انتہائی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںجبکہ سی پیک کے تحت1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ رمضان المبارک سے قبل 660میگا واٹ بجلی فراہم کر ے گا اوریہ منصوبہ رمضان المبارک کے دوران 660میگا واٹ مزید بجلی پیدا کرے گا-اس طرح موسم گرما میں ان دو منصوبوں سے 2ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اوراس اضافی بجلی سے عوام کو ریلیف ملے گا- پنجاب کا بینہ کے اجلاس میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے او ران حقوق کے تحفظ کے لئے بروقت اور بہترین اقدامات پر وزیراعلی شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیااور پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کے باعث آج کسان کی حالت پہلے سے بہت بہترہے -پنجاب کابینہ کے شرکاء نے گیس پاور منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی کاوشوں او رانتھک محنت کی تعریف کی اور کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف جس جذبے اور عزم کے ساتھ توانائی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کررہے ہیں ،پاکستان کی 70برس کی تاریخ میں اس کی کوئی مثا ل نہیں ملتی-

متعلقہ عنوان :