راحیل شریف نے مدت ملازمت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی ، خواجہ آصف

اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع دی، وزیراعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کی مدت کی توسیع معاملے پر کوئی دو رائے نہیں رکھتے تھے، وزیر دفاع سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں انہیں زیر بحث نہیں لانا چاہیے،پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں فوجی اتحاد سے متعلق ایران کے تحفظات ہیں تو ضرور دور کریں گے، انٹرویو

منگل 4 اپریل 2017 23:30

راحیل شریف نے مدت ملازمت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی ، خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے مدت ملازمت کیلئے کوئی درخواست نہیں دی جبکہ خواہشات پر جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع دی۔ وزیراعظم نواز شریف راحیل شریف کی مدت کی توسیع معاملے پر کوئی دو رائے نہیں رکھتے تھے۔ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں انہیں زیر بحث نہیں لانا چاہیے۔

منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی جنرل (ر) شریف کو این او سی خوشی سے دیا۔ سعودی عرب نے الائنس کے معاملے پر خط لکھا تھا خط میں کہا گیا کہ ہمیں راحیل شریف کی خدمات چاہیں ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں فوجی اتحاد سے معلق ایران کے تحفظات ہیں تو ضرور دور کریں گے۔

(جاری ہے)

یمن کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں یمن میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہوگی ‘ اتحاد میں ہماری فوج کا کردار سعودی بارڈر کے اندر ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عرب فوج کی تربیت کیلئے سہولیات فراہم کررہے ہیں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ممالک کے ساھ فوج کا پرانا رشتہ ہے۔ 26 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہین اور بڑے پیمانے پر زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں ترکی اور چین کے ساتھ شپ یارڈ مین تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملنے کی درخواست کی تھی ملاقات کس ایجنڈے پر ہوئی عمران خان کو ہی پتہ ہوگا۔ دونون کی ملاقات خوش آئند ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع جمہوریت کی خاطر دی تھی۔ جنرل کیانی کی خواہشات پر تین سال کی توسیع دی گئی جبکہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے توسیع کی کوئی درخواست نہیں آئی ہمارے کچھ ساتھیوں کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع دینی چاہیے ۔

وزیراعظم کی راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے میں کوئی دو رائے نہیں رکھتے تھے سول ملٹری کے موضوع پر زیر بحث نہیں لانا چاہیے۔ نعیم الحق کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا بیان توجہ کے قابل نہیں ہے اگر پی ٹی آئی کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں جائے ہمیں انے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ نیوز لیکس پر تحفظات ہیں اب نیوز لیکس کا ایشو ختم ہوگیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پیپلزپارتی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ ایان علی کا نام عدالت سے اجازت ملنے کے بعد نکالا گیا‘ ڈاکٹر عاصم ہسین اور شرجیل کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا۔ (عابد شاہ)