موجودہ حکومت نے پارلیمانی استحکام کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے، پارلیمانی ارکان کے ساتھ سٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس سے خطاب

منگل 4 اپریل 2017 23:28

موجودہ حکومت نے پارلیمانی استحکام کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، پائیدار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پارلیمانی استحکام کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر مملکت کی برطانوی وفد کو پاکستان میں پارلیمانی نظام اور سیاسی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے، پارلیمانی ارکان کے ساتھ سٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کی معاونت کیلئے نوجوان ریسرچرز کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سوالات کے سیشن میں پاکستان برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس میں تنازعہ کشمیر، جمہوریت کے استحکام، انسداد دہشت گردی کے معاملہ پر تعاون، پاک۔برطانیہ دوطرفہ تعلقات، ثقافت اور تعلیم پر روشنی ڈالی گئی۔ پارلیمانی وفد نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔