حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کر دی

منگل 4 اپریل 2017 23:25

حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدکاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔آئندہ سماعت سے حافظ سعید کی درخواست پر نیا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔درخواست میں حافظ سعید کی نظربندی کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :