سپریم کورٹ ،ْلیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرنے کیخلاف فریقین کونوٹس جاری

منگل 4 اپریل 2017 23:21

سپریم کورٹ ،ْلیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق عدالتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے ملک بھرکی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرکے ان کا سروس سٹرکچر تشکیل دینے اور بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرنے کیخلاف فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔ منگل کوجسٹس گلزارا حمد اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار بشریٰ ارائیں نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نی7مارچ 2013ء اور 22ستبر2015 ء کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے ،ْ ان کیلئے سروس سٹریکچر تشکیل دینے اور بقایاجات کی ادائیگی سمیت مختلف احکامات جاری کئے تھے تاہم ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بھی ان کو چار ماہ سے تنخواہیں تک نہیں مل سکیں، میری استدعاہے کہ عدالتی حکم پرعمل نہ ہونے پر مدعاعلیہان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مدعا علیہان نے دوسری بار عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جوناقابل قبول ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تمام مدعاعلیہان کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :