سرے محل کی بات آئیگی تو جواب دینگے ،ْرحمن ملک

افتخار چوہدری کو بھٹو اور بینظیر کے قتل کیس حل کرکے جانا چاہیے تھا ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 4 اپریل 2017 23:21

سرے محل کی بات آئیگی تو جواب دینگے ،ْرحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سرے محل کی بات جب آئیگی تو اس کا جواب بھی دیں گے ،ْپھر امریکا سے بھی کاغذات آئیں گے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی بھی بات ہوگی۔

(جاری ہے)

سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دور ان سرے محل کے حوالے سے سوال پر رحمن نے کہاکہ سرے محل کی بات جب آئیگی تو اس کا جواب بھی دیں گے ،ْپھر امریکا سے بھی کاغذات آئیں گے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی بھی بات ہوگی ،ْ پھر اس کا جواب بھی مل جائے گا کہ کون امین ہے اور کون صادق ہے۔

رحمان ملک نے کہاکہ بھٹو کے قتل پر ضیاء الحق کے خلاف پوسٹ ڈیتھ ٹرائل ہونا چاہئے، صدر ممنون حسین سے اپیل ہے کہ وہ بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ کو ریماینڈر کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری کو بھٹو اور بینظیر کے قتل کیس حل کرکے جانا چاہیے تھا، ہمارا ٹف ٹائم عوام کی خدمت ہے اور جو اس میں خلل ڈالے گا اس کا جواب دیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ بھٹو کے قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے تفتیشی رپورٹس موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :