پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے ،ْ شیری رحمان

عمران خان بتائیں آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی تھی ،پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے انصاف کا ترازو جھکے گا نہیں ،ْ میڈیاسے گفتگو

منگل 4 اپریل 2017 23:21

پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے ،ْ شیری رحمان
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے ،ْعمران خان بتائیں کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے ،ْزرداری صاحب نے صوبوں کو اختیارات دیئے، وفاقی حکومت وہ اختیارات لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میدان میں آئی ہے ،ْ ہم انصاف مانگتے ہیں ،ْپاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے انصاف کا ترازو جھکے گا نہیں۔

متعلقہ عنوان :