ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،ْ گرفتار ملزم محسن علی کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

منگل 4 اپریل 2017 20:02

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،ْ گرفتار ملزم محسن علی کی جانب سے دہشت گردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم محسن علی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے سیشن کورٹ میں ٹرائل کا حکم دیا جائے ۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس سے قبل یہ درخواست مسترد کر دی تھی

متعلقہ عنوان :