احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے

منگل 4 اپریل 2017 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) احتساب عدالت کے جج نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے عدالت میں سابق وزیراعظم کے وکلاء نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت پر راجہ پرویزاشرف عدالت میں پیش ہونگے عدالت نے وکلاء کی یقین دہنی اور ضمانتی مچلکوں کے جمع ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف احتساب عدالت میں437افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے اور گزشتہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :