بھا رتی خفیہ ایجنٹ خلیجی مما لک میں بھی سر گر م

متعدد ایجنٹو ں کی امارات میں موجودگی کا انکشاف، دبئی اور ابو ظہبی سے متعدد بھارتی جاسوس گرفتار

منگل 4 اپریل 2017 18:23

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) بھارتی خفیہ ایجنسیاں صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے خطے میں پھیلے ہوئے ہیں، دبئی اور ابو ظہبی سے متعدد بھارتی جاسوس گرفتار ہوئے جو اب قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس پورے خطے میں جاسوسی کرتے پائے گئے ہیں۔ دبئی اور ابو ظہبی میں کئی بھارتی شہری جاسوسی کے الزام میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منار عباس فوجی نقل و حرکت کی خبر بھارتی ایجنسی کو فراہم کرتا تھا جس کو 14دسمبر 2016ئ کو پورٹ زید ابو ظہبی سے گرفتار کیا گیا جس پر دبئی کی عدالت نے منار عباس کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔ محمد ابراہیم دبئی پورٹ سے جاسوسی کے الزام میں 2015ئ میں گرفتار ہوا جس کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ حیدر آباد کا محمد عظمت اللہ ابو ظہبی کے پورٹ زید سے 14 جولائی 2016ئ کو گرفتار ہوا جسے خاندان سمیت بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار تناراسو اور ارمغان کا تعلق تامل ناڈو سے ہے جو ابوظہبی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :