میں پنجاب میں گیاتوبلے اور شیروالوں کی حالت خراب ہوگئی،آصف زرداری

میں جیالوں کویقین دلاتاہوں کہ چیئرمین سینیٹ بناکے دیاانشاء اللہ آئندہ وزیراعظم بناکردوں گا،ہم پاناماکیس کے فیصلے کاانتظارکررہے ہیں، ہم رواں سال الیکشن کیلئے تیارہیں،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اپریل 2017 17:45

میں پنجاب میں گیاتوبلے اور شیروالوں کی حالت خراب ہوگئی،آصف زرداری
گڑھی خدابخش(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اپریل2017ء) :سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہاہے کہ میں پنجاب میں گیاتوبلے اور شیروالوں کی حالت خراب ہوگئی،میں جیالوں کویقین دلاتاہوں کہ چیئرمین سینیٹ بناکے دیاانشاء اللہ آئندہ وزیراعظم بناکردوں گا،ہم پاناماکیس کے فیصلے کاانتظارکررہے ہیں، ہم رواں سال الیکشن کیلئے تیارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک فلسفہ،سوچ اور غریبوں کیلئے پروگرام ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی پیپلزپارٹی کامنصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف 15دن پنجاب میں بیٹھا ہوں ۔لیکن پنجاب میں بلے اور شیروالوں کی حالت خراب ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ آج پانی اور بجلی نہیں ہے۔بجلی مہنگی ہی نہیں بلکہ بجلی ہمارے پاس نہیں ہے۔پھرکہتے ہیں کہ ہم بڑے دیانتدارہیں ہم کرپٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاناماکیس کے فیصلے کاانتظارکررہے ہیں۔آصف نے کہا کہ ہم رواں سال الیکشن کیلئے تیارہیں۔ہم مقابلہ کریں گے۔میں جیالوں کویقین دلاتاہوں کہ چیئرمین سینیٹ بناکے دیاانشاء اللہ آئندہ وزیراعظم بناکردوں گا۔