جعلی پیروں سے عوام کونجات دلانے کیلئے مفتیان دین بھی میدان میں آگئے

جعلی پیروں کیخلاف 50مفتیان دین نے فتویٰ جاری کردیا،حکومت سے سخت ایکشن لینے کی درخواست،باقاعدہ مستندگدی نشینوں پرمشتمل شریعہ بورڈبنانے کی تجویزبھی دی گئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اپریل 2017 16:55

جعلی پیروں سے عوام کونجات دلانے کیلئے مفتیان دین بھی میدان میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اپریل2017ء):ملک جعلی پیروں کیخلاف 50مفتیان دین نے فتویٰ جاری کردیاہے،جس میں جعلی پیروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرگودھا واقعہ کے پیش نظرمفتیان دین بھی میدان میں آگئے ہیں۔مفتیان دین نے جعلی پیروں کیخلاف کاروائی کیلئے حکومت کی رہنمائی کرناشروع کردی۔

(جاری ہے)

ملک کے نامور 50مفتیان دین نے جعلی پیروں کیخلاف فتویٰ جاری کردیاہے۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت جعلی پیروں کیخلاف فوری سخت ایکشن لے۔جبکہ جعلی پیروں کیخلاف سخت سزائیں بھی تجویزکی جائیں۔اسی طرح فتویٰ میں جعلی پیروں سے عوام کونجات دلانے کیلئے باقاعدہ مستندگدی نشینوں پرمشتمل شریعہ بورڈبنانے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔