بلوچستان کے رہائشی 70 سالہ شخص کے 42 بچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اپریل 2017 15:58

بلوچستان کے رہائشی 70 سالہ شخص کے 42 بچے
بلوچستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اپریل 2017ء) : بلوچستان کے علاقہ نوشکی کے رہائشی 70 سالہ عبد المجید مینگل 42 بچوں کے باپ ہیں۔ ملک میں جاری مردم شماری کے پہلے مرحلے میں عبد المجید مینگل کے گھر کا بھی دورہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عبد المجید مینگل کے بچوں کی تعداد ملکی تاریخ کی مردم شماری کے دوران گنی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ عبد المجید مینگل کے 22 بیٹے اور 20 بیٹیاں ہیں۔ عبد المجید مینگل کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں سے بہت خوش ہوں لیکن مجھے ان کے روزگار سے متعلق اکثر ہی پریشانی ہوتی ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ کے رہائشی محمد جان کے بھی 36 بچے ہونے کی خبر آئی تھی ۔ محمد جان کو سب سے زیادہ بچے ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

متعلقہ عنوان :