خیبر پختونخواہ کے نئے آئی جی نے شہریوں کو اپنا ذاتی نمبر فراہم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اپریل 2017 15:06

خیبر پختونخواہ کے نئے آئی جی نے شہریوں کو اپنا ذاتی نمبر فراہم کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اپریل 2017ء) : خیبر پختونخواہ کے نئے آئی جی صلاح الدین خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پولیس فورس کی مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی کے پی کے صلاح الدین خان نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے اپنا ذاتیموبائل نمبر 6555333-0340 شہریوں کو فراہم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری میرے نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں خیبر پختونخواہ کی پولیس نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ دہشتگردی کی جنگ میں پندرہ سو جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اور مجھے ایسی فورس کا سربراہ ہونے پر فخر ہے۔