پانامہ کا فیصلہ; پاکستان میں کچھ تو محفوظ ہے۔ اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اپریل 2017 14:40

پانامہ کا فیصلہ; پاکستان میں کچھ تو محفوظ ہے۔ اعتزاز احسن
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اپریل 2017ء) : سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ عدالت میں محفوظ ہے ، چلو کوئی چیز تو پاکستان میں محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد نے قطر میں کاروبار کیا لیکن کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ پانامہ کیس میں نواز شریف کے موقف کو درست نہیں سمجھا جا سکتا۔

پانامہ کیس میں ایک قطری بھی پیش نہیں ہوا ، انہوں نے صرف خط بھیجا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے تسلیم کر لیا تھا کہ فلیٹس ان کے ہیں۔ ان کے والد اوربیٹوں نے اربوں کا کاروبار کیا لیکن اس کا کوئی بنک ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ پانامہ کیس پر صحافی کےسوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہے تو آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر عوام میں تذبذب پایا جاتا ہے۔ پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر ریاست اور عدلیہ کا نقصان ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب پانامہ کیس کا فیصلہ آجانا چاہئیے۔