اب انٹرنیٹ کے ذریعے لیمن سوڈا بھی بھیجا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اپریل 2017 23:55

اب انٹرنیٹ  کے ذریعے لیمن سوڈا بھی بھیجا جا سکتا ہے
اب آپ انٹرنیٹ کے ذریعے  لیمن سوڈے کا گلاس  اپنے دوستوں کو بھی  بھیج سکتےہیں۔ سائنسدانوں نےا یک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جسے مشروبات منتقل کرنے کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ لیمن سوڈا بھیجنے والا اپنے گلاس میں ایک سنسر  ڈال کر اس کی pH ویلیو معلوم کرے گا۔اس کے بعد ایک دوسری ڈیوائس اس pH ویلیو کو آپ کے دوست کے پاس بھیجے گی۔

(جاری ہے)

آپ کے دوست کا خصوصی کپ پانی میں خصوصی الیکٹریکل سٹیمولیشن  استعمال کرے گا۔ اس سے مشروب پیتے ہوئے آپ کے دوست کے  ذائقے کی حس کو ایسا لگے گا کہ وہ  لیمن سوڈا پی رہے ہیں۔ یہ خصوصی کپ یا گلاس ایل ای ڈیز کا بھی استعمال کرتا ہے، جس سے پانی کا رنگ بھی لیمن سوڈا جیسا لگتا ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح لیمن سوڈا کی خوشبو کو بھی منتقل کیا جا سکے۔ اس ٹیکنالوجی سے آن لائن انٹرایکشن ہمیشہ کے لیے بدل جائےگا۔

متعلقہ عنوان :