شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کر لی ہے ، سابق سفیر کا دعویٰ

پیر 3 اپریل 2017 23:45

شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کر لی ہے ، سابق سفیر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) شمالی کوریا کے سابق سفیر تھائی یونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملے کی تیار مکمل کر لی ہے، اس سے پہلے کے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سربراہ کیم جونگ آن جو ایک شدت پسند ہیں وہ امریکہ پر ایٹمی حملہ کریں دنیا کو انہیں ختم کردینا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سابق سفیر اور باغی رہنما تھائی یونگ کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا کو امریکہ کی جانب سے ذرا بھی خطرہ محسوس ہوا تو وہ اپنے بین البراعظمی مزائیلوں کے ذریعے امریکہ پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے،انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیار لے جانے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

تھائی یونگ کا کہنا تھا کہ دنیا کو تیار ہونا چاہیے۔ جم ایٹمی ہتھیاروں اور بین البراعظمی بلاسٹک میزائل تیار کر رہا ہے ہیں اور ان مزائلوں کے ذریعے وہ امریکہ کا نشانہ بنا سکتے ہیں ۔اگر کیم جونگ آن کے پاس بین البراعظمی بلاسٹک میزائل آگئے تو وہ دنیا کو سبق سکھانے کے لئے سب کچھ کر سکتے ہیں اس لئے دنیا کو ایسے شخص سے نپٹنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :