ویڈیو گیمز ڈیپریشن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

پیر 3 اپریل 2017 22:38

ویڈیو گیمز ڈیپریشن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ویڈیو گیم کھیلنا ڈپریشن کا موثر علاج ہو سکتا ہے۔ ویڈیو گیمز دماغ کی تربیت کرنے میں بھی معاون ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورینا کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خاص طور پر بنائے گئے گیمز کھیلنے سے تحقیق کے شرکا کو ڈپریشن کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق خاص ڈیزائن کیے ہوئے ویڈیو گیمز میں اندرونی (کیمیائی عدم توازن یا جینیاتی عوامل) یا بیرونی عوامل (کام یا دوسرے مسائل یا تعلقات) کی وجہ سے ہونے والے ڈپریشن کو ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے.
اس تحقیق میں160طلباء نے حصہ لیا تھا۔

طلباؤ کی اوسط 21 سال تھی جبکہ ان میں3 چوتھائی خواتین تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز سے ڈپریشن کو وقتی طور پر یا قلیل مدت کے لیے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے طویل المدتی فوائد کافی کم ہوتے ہیں۔