ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے جدیدموبائیل ڈیوائس ہواوے پی ٹین کیلئے پری بکنگ آرڈرز وصول کرنا شروع کردیئے

پیر 3 اپریل 2017 23:38

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے جدیدموبائیل ڈیوائس ہواوے پی ٹین کیلئے ..
اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے جدیدموبائل ڈیوائس ہواوے پی ٹین کیلئے پری بکنگ آرڈرز وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ہواوے پی ٹین دیدہ زیب رنگوں پرسٹیج گولڈ،ڈزلنگ بلیواور گریفٹ بلیک میں دستیاب ہے ، ہواوے پی ٹین کی پری بکنگ کے ساتھ صارفین مفت ہواوے گوڈیز بھی حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطا بق ہواوے پی ٹین پہلا اسمارٹ فون ہے جس کا فرنٹ کیمرہ لیسیا لینس سے لیس ہے جو بہترین تصاویر بنانے کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے اور اس کیمرے سے ایسی عمدہ تصاویر بنائی جاسکتی ہیں جو کہ صرف ڈی ایس ایل آر کیمرے سے بنائی جاسکتی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پری بکنگ کرانے والے پہلے تین سو صارفین کو خصوصی گفٹ باکس دیئے جائینگے جس میں خاص طور پر اے ون ہیلتھ بینڈ بھی شامل ہے،پری بکنگ والے دیگر آرڈرز کو ہواوے کی جانب سے لمیٹڈ ایڈیشن ہواوے برانڈ گفٹ باکس دیئے جائینگے۔

اس پیکیج میں حادثاتی ریپئر سروس کے ساتھ ساتھ پوسٹل ریپئر سروس بھی فراہم کی جائیگی،ہواوے نے اس سمارٹ فون کی پاکستان میں 59999روپے کی قیمت رکھی ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ زونگ کی مفت فور جی سم اور12جی بی کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائیگا،۔

متعلقہ عنوان :