عمران خان خود کو احتساب کے لئے پیش کریں‘ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ‘ الیکشن کمیشن میں ان کی اپنی پارٹی کے ارکان کی طرف سے یہ کیس دائر کیا گیا‘ عمران خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں اور حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ خود کو عدالتوں کے سامنے احتساب کے لئے پیش کرے
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو
پیر 3 اپریل 2017 23:38
(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی بھی عدالتوں کی حدود کو چیلنج نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی ٹرائل کورٹ نہیں ہے لیکن پھر بھی وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئی استثنیٰ لئے بغیر خود کو احتساب کے لئے عدالت کے سامنے پیش کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے سربراہ سے صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ خود کو عدالتوں کے سامنے احتساب کے لئے پیش کریں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ریاستی اداروں سے متعلق تحریک انصاف کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے۔ یہ پارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کرادی ہیں اور دوسری طرف یہ جماعت الیکشن کمیشن کی اتھارٹی بھی تسلیم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نکتہ نظر میں تضاد ہے۔ جب کوئی فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو وہ اس کی تعریف کرتے ہیں اور جب کوئی فیصلہ خلاف آئے تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں اور اسے جانبدارانہ قرار دیتے ہیں۔ پی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کو چینلج کیا کہ وہ کسی بھی فورم پر ان سے اس معاملے پر مباحثہ کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.