نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان سامنے آگیا

حاجی عبدالمجید کی 6بیویوں میں 42بچے ،دیگر میں پوتے پوتیاں شامل

پیر 3 اپریل 2017 23:36

نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان سامنے آگیا
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا ، حاجی عبدالمجید کی 6بیویوں میں 42بچے ہیں اور پوتے پوتیاں شامل کرکے 150افراد بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا ۔ قلعہ مینگل میں رہائش پذیر عبدالمجید نے 6شادیاں کیں جن میں سے ان کے 42بیٹے بیٹیاں ہیں ۔ عبدالمجید کے پوتے پوتیوں کو شامل کیا جائے تو ان کے خاندان کے افراد کی کل تعداد150بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :