چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز

muhammad ali محمد علی پیر 3 اپریل 2017 21:59

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز
مانسہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل2017ء) چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت چینی کمپنی نے پاکستان میں سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر پر 1 ارب 96 کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کاغان میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تکمیل 6 سال کی مدت میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :