لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، پاک بیکرز پروڈکشن یونٹ سیل کردیا

اشیائے خورد نوش کی تیاری میں زائد المعیاد دودھ اور کیمیکل استعمال کیا جارہا تھا جو انسانوں کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے،ڈائریکٹر رافیعہ حیدر

پیر 3 اپریل 2017 23:36

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، پاک بیکرز پروڈکشن یونٹ سیل کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے ڈائریکٹر رفیعہ حیدر کی سربراہی میں بسطامی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پاک بیکرز پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پروڈکشن یونٹ میں اشیائے خورد نوش کی تیاری میں زائد المعیاد دودھ اور کیمیکل استعمال کیا جارہا تھا جو انسانوں کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے برعکس بسطامی روڈ پر ہی واقع پاکیزہ فوڈز کے پروڈکشن یونٹ میں کھانے کی اشیاء خراب ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :