لاہور: ہنجروال میں پولیس کی کارروائی پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 3 اپریل 2017 23:36

لاہور: ہنجروال میں پولیس کی کارروائی پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم اسرار کے قبضہ سے 500 پتنگیں، چرخیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ایس ایچ او ہنجروال کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف علاقہ میں کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔ موت کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انسانی جانوروں کے ضیاع کو روکا جائے گا۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :