روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکہ ۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اپریل 2017 17:14

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکہ ۔ خبر ایجنسی
روس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2017ء): روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ سینٹ پیٹرز برگ میں زیر زمین ٹرین میں ہوا۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد میٹرو ٹرین کے تین اسٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے ۔ روسی حکام کے مطابق دھماکہ دہشتگردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔