سرگودھاواقعہ95شمالی:وزیراعلیٰ پنجاب کوابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ارسال کردی گئی

جعلی پیرنےایک خاتون کےاکسانے پر20افرادکوقتل کیا،مریدوں کونشہ آورچیزنہیں پلائی گئی،جعلی پیرنےاپنےمریدوں کادوبارہ زندہ کرنےکادعویٰ بھی کیا،جعلی پیرعبدالوحید شراب نوشی کےشوقین تھے اورہرچوتھے روزشراب نوشی کی محفل سجاتےتھے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اپریل 2017 16:21

سرگودھاواقعہ95شمالی:وزیراعلیٰ پنجاب کوابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ارسال ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ 95شمالی کی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے،جس کے تحت جعلی پیرنے ایک خاتون کے اکسانے پر20افرادکوقتل کیا،مریدوں کونشہ آورچیزنہیں پلائی گئی تھی،بلکہ جعلی پیرنے مریدوں کوگناہ جھاڑنے کے بہانے بلایااور حکم دیاکہ میں آپ کے ٹکڑے بھی کردوں ،تودوبارہ زندہ کردوں گا،یوں مریدجاں گنوابیٹھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ملزم عبدالوحیدنے خاتون مریدکے بھڑجانے پر20افرادکوقتل کیا۔خاتون مریدنے جعلی پیرعبدالوحیدکواکسایاکہ آصف نے اس کوزہردینے کاپلان بنایاتھا۔جس پرپیرآپے سے باہرہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیاکہ جعلی پیرنے تمام مریدوں کوجمع کیااور کہا کہ تمہارے گناہ جھاڑوں گا۔ملزم گناہ جھاڑنے کے بہانے مریدوں کوڈنڈوں سے پیٹتا رہا۔

جعلی پیرنے اپنے مریدوں کادوبارہ زندہ کرنے کادعویٰ بھی کیا۔پیرنے مریدوں کوکہا کہ اگرمیں تمہارے ٹکڑے بھی کردوں توآپ لوگوں کودوبارہ زندہ کردوں گا۔جس کے تحت جعلی پیرکفریہ کلمات پڑھتارہااور اپنے عقیدت مندوں کاخون بہاتارہا۔وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کی گئی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ جعلی پیرعبدالوحید شراب نوشی کے شوقین تھے اور ہرچوتھے روزشراب نوشی کی محفل سجاتے تھے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :