ذوالفقار بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ‘مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر قائم سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اہم کارنامہ ہے‘ موجودہ دور میں پاکستان کی سیاست مین کامیابی اور خوش حالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کا حل صرف اور صرف بھٹو کے نظریات میں ہے

سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار غلام صادق خان کی پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کی 28 ویں برسی پر بات چیت

پیر 3 اپریل 2017 16:26

اسلام آباد/ ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) سردار غلام صادق خان،سابق سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہینگے ۔مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر قائم ہونے والی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اہم کارنامہ ہے۔

موجودہ دور میں پاکستان کی سیاست مین کامیابی اور خوش حالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کا حل صرف اور صرف بھٹو کے نظریات میں ہے سردار غلام صادق خان نے کہا عدالت عظمی سپریم کورٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف صدارتی ریفرنس کو سماعت میں لا کر عوام کو حقائق سے واقف کریں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل عالمی سازشوں اور عوامی امنگوں کے ارمانوں کا قتل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بلاول بھٹو چئیرمین پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نظریات اور افکار کو لیکر میدان میں اتریں۔ تو یقینا ایک مرتبہ پھر پنجاب سمیت پورا پاکستان پیپلز پارٹی کو عوامی قوت بنا کر استعماری قوتوں کے خلاف ایک للکار ثابت ہونگے۔ سردار غلام صادق نے کہاکہ بھٹو شہید نے آمریت کے ہاتھوں قتل ہونا پسند کیا مگر تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنا چاہا۔

یہی وجہ ہے کہ شہید بھٹو نے کبھی بھی سامراجی قوتوں سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ یہ سب تو بھٹو شہید کے نظریات اور سچ سے خائف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی زندہ ہیں۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ قومیں اپنے ہیرو کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قومی جب بھی کسی مشکل اور کرائسز میں ہوتی ہے۔ تو وہ اپنے ہیرو ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو اپنا مسیحہ قرار دے کر پکارتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی خوشحالی کے لیے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیے جس میں وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر ایک مرتبہ عوام کو ذوالفقار علی بھٹو کے پرچم تلے متحد ہو کر عالمی سازشوں ،دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف اورکشمیری مظلوم قومی کی لڑائی لٹرنی ہو گی۔ سردار صادق نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 2018 کے عام انتخابات سے پہلے پورے ملک ، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر سیمینار منعقد کریں گے تا کہ نئی نسل ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ملکی سلامتی کے لیے انکے سیاسی کردار جد و جہد اور قربانی سے آگاہی ہو سکے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے پھر ایک مرتبہ پر زور اپیل کی کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کے ریفرنس پر فیصلہ دیں تا کہ ملک کی عدالتی تاریخ درست ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔