سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کی سپریم کورٹ سے رہائی حق و سچ کی فتح ہے ‘ راجہ پرویز اقبال

پیر 3 اپریل 2017 14:55

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کی سپریم کورٹ سے رہائی حق و سچ کی فتح ہے انھوں نے 14ماہ تک جواں مردی سے قید وبند کا مقابلہ کر کے اہلیان بھمبر کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے 9اپریل کو بھمبر آمد پر راجہ بابر علی ذوالقرنین خان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین راجہ پرویز اقبال، چوہدری فرقان علی، چوہدری مہربان، چوہدری محمود اختر، راجہ محمد ایوب، چوہدری خادم حسین، چوہدری بلال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ راجہ بابر علی ذوالقرنین کی بھمبر کی عوام کیلے گراں قدر خدمات ہیں عوام 9 اپریل کو راجہ بابر علی ذوالقرنین کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ بھمبر کی عوام کو ان سے بے حد محبت ہے