اپریل ختم ہونے سے پہلے ہی لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اپریل 2017 14:49

اپریل ختم ہونے سے پہلے ہی لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر پانی و ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2017ء) : وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اپریل ختم ہونے سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری پانی بجلی یوسف نسیم کھوکھر اورسابق سیکرٹری یونس ڈاگھا بھی موجود تھے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج بارہ بجے آئی پی پیز 8ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہی تھی۔

اپریل میں بجلی کی طلب 17 ہزار میگاواٹ ہےجبکہ گذشتہ سال اپریل میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ تھی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ ہماری اپنی کمپنیاں 2836 میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہیں۔ 2016ء سے اب تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔ پن بجلی کی پیدوار 2 ہزار میگاواٹ کے قریب تھی لیکن پن بجلی کی پیداواراب 1 ہزار میگاواٹ کےلگ بھگ رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے سے اضافی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 20 اپریل تک پانی سے اضافی 1500 میگاواٹ بجلی آئے گی جس کے بعد اپریل کے ختم ہونے سے پہلے ہی لوڈ شیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 دیہات میں 5 گھنٹے تک ہوگی۔ کہا گیا کہ آئی پی پیزنےادائیگیاں نہ ہونے پر بجلی بنانا روک دی ہے۔ ہم نے آئی پی پیز کے صرف 92 ارب روپے دینے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ 69 ارب روپے کا معاملہ عدالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں درجہ حرارت گذشتہ سال کی نسبت بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے میں بجلی کی چوری میں کمی اور ریکوری میں بہتری آئی ہے ۔ بجلی چوری والے علاقوں سے تو ہم نے ٹرانسفارمر بھی اتارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کسی ایک جگہ نہیں بلکہ تمام صوبوں میں ہوتی ہے۔ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے ان علاقہ جات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایسے ہی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :