حکومت سندھ اپنی مرضی سے افسر تعینات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اپریل 2017 13:00

حکومت سندھ اپنی مرضی سے افسر تعینات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2017ء) :وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی خواجہ سے اچھا کام کیا۔ ان کی جگہ جو دوسرا افسر آئے گا وہ بھی اچھا کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اپنی مرضی سے افسر تعینات کرے گی۔جیکب آباد کندھ کوٹ ڈبل روڈ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ سندھ میں دو آئی جی نہیں بلکہ ایک ہی آئی جی کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت عدالتوں نے دی، اس میں مک مکا کی کیا بات ہے؟ڈاکٹر عاصم 19 ماہ جیل میں رہے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔ مئیر کراچی وسیم اختر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی کو اپنا کام کرنا چاہئیے نہ کہ یہ چلائیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وفاق نے اختیار نہیں دیا تو میں کام نہیں کروں گا۔کل تک جس قائد کے لیے یہ کام کرتے تھے آج ان کا نام لینے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ مردم شماری کا عمل شفاف بنائیں تاکہ عوام کو بھی علم ہو کہ ان کے بلاک کی کتنی آبادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں الیکشن میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :