بھارتی فوج کی عباس پور سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اپریل 2017 11:26

بھارتی فوج کی عباس پور سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2017ء) : بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول پر عباس سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش تو کروا دیں لیکن بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے اسی گاؤں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :