عورت کو فیس بک پر 8الفاظ کا فقرہ لکھنا مہنگا پڑ گیا ۔ 5 لاکھ ڈالر جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اپریل 2017 23:52

عورت کو فیس بک پر 8الفاظ کا فقرہ لکھنا مہنگا پڑ گیا ۔ 5 لاکھ ڈالر جرمانہ

ایک عورت کو فیس بک پر 8 الفاظ پوسٹ کرنے پر 5 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔2015 میں جیکولین ہامونڈ ، جس کا تعلق ایشویل، شمالی کیرولائنا سے ہے، نے  فیس بک کمنٹ میں اپنی ایک شناسا ڈیوین ڈائل پر اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔
ڈیوین ڈائل ، جو مقامی ریڈیو اسٹیشن کی جنرل منیجر ہے، کا بیٹا کچھ سال پہلے ایک گن کے حادثے میں مارا گیا تھا اور اس میں ڈیوین کا کوئی قصور نہیں تھا۔

اس کے باوجود جیکولین نے طنزیہ کمنٹ کیا کہ ”میں نے شراب نہیں پی تھی اور اپنے بیٹے کو قتل کر دیا تھا“۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے جیکولین اور ڈیوین کی اچھی خاصی دوستی تھی۔دونوں نے ریڈیو سٹیشن کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جب دونوں اکھٹے کام کرنے لگے تو دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے۔کمنٹ دیکھ کر ڈیوین نے جیکولین پر ہتک عزت، جذبات کو جان بوجھ کر ٹھیس پہنچانے اور جذباتی تکلیف دینے پر  مقدمہ کر دیا۔


ڈیوین کے وکیل کا  کہنا تھا کہ جیکولین نے  ڈیوین پر قتل کا الزام لگایا ہے۔عدالت نے ڈیوین کو جیکولین سے ڈھائی لاکھ ڈالر اصل ہرجانے اور ڈھائی لاکھ ڈالر بطور سزا کے دلوائے ہیں۔ ڈیوین کے وکیل کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب معلوم ہو جانا چاہیے کہ سوشل میڈیا پر اُن کے الفاظ  انہیں کتنے مہنگے پڑ سکتےہیں۔

متعلقہ عنوان :