شیخوپورہ:خانپورمیں دیرینہ دشمنی پرگاڑی پرفائرنگ،3افرادجاں بحق،پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اپریل 2017 23:41

شیخوپورہ:خانپورمیں دیرینہ دشمنی پرگاڑی پرفائرنگ،3افرادجاں بحق،پولیس
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2017ء) شیخوپورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے  ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آبادی خان پور میں مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر گاڑی پرفائرنگ کر دی جس میں 3افرادجاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین عمران رحمت ڈوگر پر کی گئی۔ پولیس کے مطابق عمران رحمت ڈوگر فائرنگ سے محفوظ رہے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :