بجلی کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہوگی ،پانی کی کمی کی وجہ سے سسٹم میں چار سے ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی آئی ہے، بجلی کا بحران عارضی ہے، اپریل میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائیگا، فصلوں کی بوائی شروع ہونے والی ہے، اس لئے ارسا نے محکمہ انہار کیلئے پانی محفوظ کیا ہے، ہم ایک دو روز میں مکمل اعداد وشمار کے ساتھ عوام کے آگے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،وفاقی وزیر دفاع وپانی و بجلی خواجہ محمد آصف

اتوار 2 اپریل 2017 22:30

بجلی کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا تھا کہ پانی کی کمی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاع وپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا گیا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہوگی ،پانی کی کمی کی وجہ سے سسٹم میں چار سے ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی آئی ہے۔ بجلی کا یہ بحران عارضی ہے۔ اپریل میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائیگا۔

فصلوں کی بوائی شروع ہونے والی ہے۔ اس لئے ارسا نے محکمہ انہار کیلئے پانی محفوظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم ایک دو روز میں مکمل اعداد وشمار کے ساتھ عوام کے آگے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ آج سے چار سال قبل قومی خزانہ پر بجلی کا جو بوجھ تھا وہ کم ہو کر ایک چوتھائی رہ گیا ہے۔ ہم نے 116ارب روپے ریکوری اور لائن لاسز کی مد میں بچائے ہیں۔ ہم نے اپریل 2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ کم از کم لوڈشیڈنگ کا کیا تھا۔ جن علاقوں میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ وہاں ریکوری ریٹ صفر ہے۔ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ 2013ء کا 2016کا موخذانہ کیا جائے ایک وقت تھا کہ انڈسٹری کو 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا مگر آج انڈسٹری میں 0لوڈشیڈنگ ہے۔ میڈیا کوریج میں تھوڑا سا توازن ہونا چاہیے۔