سعودی جنرل پر انڈے کے حملے پر برطانیہ نے معذرت کرلی

اتوار 2 اپریل 2017 21:40

سعودی جنرل پر انڈے کے حملے پر برطانیہ نے معذرت کرلی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) لندن میں سعودی جنرل پرانڈے کے ناکام حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر سعودی حکومت سے معذرت کرلی۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کی قیادت کرنے والے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے خلیجی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل احمد اسیری پر گزشتہ ہفتے لندن میں انڈے سے حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانوی حکومت نے جنرل احمد اسیری پر انڈے کے ناکام حملے پر باقاعدہ معذرت کرلی۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلیمان سے رابطہ کرکے معذرت کی۔دوسری جانب نشریاتی ادارے نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں قیام امن کے لیے کام کرنے والے کارکنان جنرل احمد اسیری پرحملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :