نوشہرہ‘ ایک ہی روز میں دلہن سمیت چار افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اتوار 2 اپریل 2017 21:30

نوشہرہ‘ ایک ہی روز میں دلہن سمیت چار افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2017ء)نوشہرہ میں ایک ہی روز میں دلہن سمیت چار افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ نوشہرہ کے مختلف الگ الگ واقعات میں چار افراد نے اپنی زندگیوں کاخاتمہ کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نوشہر ہ کے علاقے پیر پیائی محلہ صدری خیل میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں 28 سالہ وحید خان والد حامد خان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا جبکہ دوسرے واقعے میں عبد الرشید نے خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔

تیسرا واقعہ نوشہر ہ کے علاقے جہانگیرہ محلہ گلبہار میں پیش آیاجہاںپر عالیہ نے گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی ‘چوتھا واقعہ نوشہر ہ کلاں شاہ ارٹ میں پیش ایا جہاں پر طلحہ ولد عالمزیب اپنے آپ پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارد یا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔