ہنگو‘ دوآبہ پولیس کی کاروائی سمگلر ‘ دو جرائم پیشہ افراد سمیت 20مشکوک افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 2 اپریل 2017 21:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2017ء) دوآبہ پولیس کی کارروائی‘دو جرائم پیشہ عناصر ،ایک سمگلر اور20مشکوک افراد گرفتار‘اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ امیر زمان نے میڈیا کو بتایا کہ دوآبہ پولیس کو خفیہ اطلاع پر ماموخوڑ چیک پوسٹ پر سپیشل ناکہ بندی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے فضل وہاب نامی شخص سے 6کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ وہاب کو گرفتار کر کے تھانہ دوآبہ منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم چرس کو صدہ کرم ایجنسی سے پشاور سمگل کر رہا تھا کہ پولیس نے ماموخوڑ کے مقام پر گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری جانب دوآبہ تھانہ کے حدود میں مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ عناصر اور 20مشکوک افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا۔ایس ایچ او امیر زمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف تھانہ دوآبہ میں مقدمات درج کر لئے

متعلقہ عنوان :