راولپنڈی : شاہدرہ میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار چوتھا نوجوان بھی زندگی کی بازی ہار گیا

متوفی سمیت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4ہو گئی جبکہ4نوجوان زخمی ہو گئے تھے

اتوار 2 اپریل 2017 21:30

راولپنڈی : شاہدرہ  میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2017ء) شاہدرہ کے علاقے میں مبینہ موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار چوتھا نوجوان بھی ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اتوار کی علی الصبح زندگی کی بازی ہار گیا متوفی نے میٹرک کا امتحان دیا تھا جبکہ ابھی پریکٹیکل باقی تھے جبکہ متوفی کا بڑا بھائی اسی حادثے میں موقع پر دم توڑ گیا تھایکے بعد دیگرے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی میونسپل کارپوریشن میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر منتخب رکن ملک حفیظ اعوان کے بھتیجے تھے 17سالہ عبدالسمیع آفتاب ولد آفتاب احمد سکنہ ڈھوک علی اکبر 25مارچ کو اپنے بڑے بھائی 18سالہ سعد آفتاب (جو سال اول کا طالبعلم تھا )اور دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوںپر شاہدرہ سے واپس راولپنڈی آرہے تھے کہ مخالف سمت سے جانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے اس حادثہ میں سعد آفتاب کے علاوہ سعد عباسی اور ثمر نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ عبدالسمیع سمیت4نوجوان زخمی ہو گئے عبدالسمیع کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر اسے مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم 7دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے خالق حقیقی سے جاملاجس کی میت ڈھوک علی اکبر لائے جانے پر ان کے گھر میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا ایک ہفتے کے دوران 2جوان بیٹوں کی موت سے والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے تاہم عبدالسمیع کی نماز جنازہ اتوار کے روز ادا کی گئی نماز جنازہ میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات ،عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی متوفی کو بعد ازاں گھر کے قریب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :