ریڈ زون کے قریب ڈکیتی کی واردات،چار مسلح ملزمان خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار

اتوار 2 اپریل 2017 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2017ء) ریڈ زون کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران 4نامعلوم مسلح ملزمان خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو فہد اصغر نے بتایا کہ مدعی ہمراہ فیملی گاڑی نمبر LOU-9229پر جارہا تھا کہ مری روڈ پر 4نامعلوم مسلح ملزمان جو کالی پیلی نمبر RV-55پر سوار تھے نے اسلحہ کے زور روک کر طلائی زیورات چھین لئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :