بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مجاہدین کا سی آرپی ایف پر دستی بموں سے حملہ،متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بھارتی اہلکاروں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے کئی اہلکارزخمی ہو گئے

اتوار 2 اپریل 2017 21:20

بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مجاہدین کا سی آرپی ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پرشہر خاص کے نوہٹہ علاقہ میں اتوار کی شام تحریک المجاہدین کے خصوصی سکارڈ نے سی آر پی ایف پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ بھارتی اہلکاروں نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے چند اہلکارزخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری تحریک المجاہدین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک المجاہدین کا نشانہ کشمیر پولیس نہیں بلکہ ٹاسک فورس ہے جو بھی کشمیری عوام پر ظلم و ستم میں کردار ادا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی فورسز پر بھی حملے جاری رکھے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر حملہ اس لئے کیا گیا کہ بھارت صرف کشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو مضبوط کرنے اور اپنی فورسز کے لئے سرنگیں اور سڑکیں تعمیر کر رہا ہے۔ اسے کشمیر کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔