جون تک پروگرام سے استفادہ کرنیوالی16لاکھ بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کا منصوبہ تیار کر لیا ‘ ماروی میمن

دائرہ کار اگلے سال جون کے آخر تک 50 اضلاع تک بڑھا یاجائیگا،اقدام پروگرام کی طویل مدت حکمت عملی کا حصہ ہے‘ چیئر پرسن

اتوار 2 اپریل 2017 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ امسال جون تک پروگرام سے استفادہ کرنے والی16 لاکھ بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔یہ بات انہوں نے وسیلہ تعلیم ملک گیر سکول اندراج سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 13لاکھ بچوں کے سکولوں میں داخلے کا پہلا مرحلہ پانچ اضلاع میں شروع کیا گیا تھا اور اس وقت 32 اضلاع میں قابل عمل ہوچکا ہے۔

پروگرام کا دائرہ اگلے سال جون کے آخر تک 50 اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا۔پروگرام کی چیئرپرسن نے کہا کہ یہ اقدام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طویل مدت حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بچوں کی استعداد بڑھانا ہے تاکہ پروگرام سے مستفید ہونے والے مستقبل میں غربت سے نجات حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :