دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا ،ْ ..
تازہ ترین : 1

دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا ،ْ زعیم قادری

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2017ء) صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا ہے کہ دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں زعیم قادری نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ 20افراد کو 8سے 10گھنٹوں میں قتل کیا ،عبدالوحید کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر چلے گئے،اس کا دوسرے فریق سے تنازع تھا ۔انہوں نے کہا کہ دربارمحکمہ اوقاف اورپنجاب حکومت کے زیرانتظام نہیں،پولیس کو جب اطلاع ملی تو وہ 20منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے محکمہ اوقاف کیزیرانتظام 552 دربارہیں، جعلی عاملوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/04/2017 - 19:12:00

قارئین کی رائے :

  • عبدالجبار کی رائے : 03/04/2017 - 18:39:11

    اپکا بہت بہت شکریہ ک اپنے ہماری رہنمائی ک لئے اتنا اچھا پیج پیش کیا ور ہم ہر وقت اس پیج سے لطف انزو ہوتے رہتے ہیں لیکن کبی کبی اپ ہمے جوتی خبری بھی دے دیتے ہیں بارے مہربانی اس سے پرہیز کرے اپکا بھارت بہت شکری آپکی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں