وینا ملک کا رشتہ دار اور اسد خٹک کا بھانجا حسین بھی جاں بحق ہوگیا

اتوار 2 اپریل 2017 19:11

وینا ملک کا رشتہ دار اور اسد خٹک کا بھانجا حسین بھی جاں بحق ہوگیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) نواحی علاقے چک 95 شمالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں اداکارہ وینا ملک کا رشتہ دار اور ان کے شوہر اسد خٹک کا بھانجا حسین بھی جاں بحق ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد بشیر خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ اکائونٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ ’’میں بہت زیادہ دکھی ہوں اور میرا دل ٹوٹا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں میرا 18 سالہ نوجوان بھانجا حسین بھی دیگر 19 لوگوں کے ساتھ مارا گیا ہے۔ یا اللہ! ہم پر رحم فرما۔‘‘انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت زیادہ صدمے سے دوچار ہوں کہ سرگودھا میں قتل ہونے والے 20 افراد میں میرا بھانجا بھی شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی یہ خبر ملی ہے اور وہ اس سے زیادہ ابھی کچھ نہیں جانتے۔

متعلقہ عنوان :